مہر نیوز/5جولائی / 2014 ء :افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے افغانستان کےمختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 44 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبہ لوگر میں امریکی فضائی حملے میں7 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے افغانستان کےمختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 44 طالبان  دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبہ لوگر میں امریکی فضائی حملے میں7 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر صوبہ ننگرہار، قندوز، لوگر، پکتیکا اور ہلمند میں آپریشن کے دوران 44 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔آپریشن کے دوران 6  دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ چار کو گرفتار کرلیاگیا۔افغان فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق فضائی حملہ لوگرصوبے میں کیاگیا۔ ہلاک ہونے والے طالبان دہشت گرد ہیں اوران میں ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔