مہر نیوز/ 30 جون / 2014 ء :عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رہنما ابو تراب المقدسی نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔ داعش کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کی حامی نہیں بلکہ اسلام کی دشمن تنظیمیں ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش  کے ایک رہنما ابو تراب المقدسی نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور خانہ کعبہ کو شہید کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔ داعش کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کی حامی نہیں بلکہ اسلام کی دشمن ہیں ۔

المقدسی نے کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور اب خانہ کعبہ کو فتح کرکے اسے ویران کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

داعش کا کہنا ہے کہ خانہ خدا کے زائرین صرف پتھروں کی عبادت کرتے ہیں پتھروں کو چومتے ہیں اور پتھروں کے اردگرد طواف کرتے ہیں اور عنقریب ابوبکر بغدادی کے حکم سے پتھروں کی عبادت کرنے والوں کو قتل کرکے کعبہ کو ویران کردیں گے۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ اسلام کے چہرے کو ۃخریب کرنے کے لئے بھیانک جرائم کا شام اور عراق میں ارتکاب کررہا ہے داعش دہشت گردوں نے شام میں کئی صحابہ کے مزاروں کو شہید کردیا جس میں اویس قرنی، عمار یاسر اور حجر بن عدی  کے مزار بھی شامل ہے۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔