مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : یوکرائن کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پرسوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پرسوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ملٹری کا ایم آئی 8ہیلی کاپٹر مشرقی علاقے خارکیف میں گرکر تباہ ہوا۔ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار روسی حامیوں کیخلاف ہونے والے آپریشن کا حصہ تھے ۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر دو روز پہلے ریڈار سے غائب ہوگیا تھااور گذشتہ روز اس کا جلا ہوا ملبہ مل گیا۔