مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں 284 کان کنوں کی ہلاکت کے بعد ایک طرف تین روزہ عام سوگ منایا جارہا ہے اور دوسری طرف ترک حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں ۔ ادھر ترکی کے وزیر اعظم کے مشیر نے حادثے کے مقام کا دورہ کرتے وقت ایک شہری پر شدید تشدد کیا ہے جس کے بعد عوامی غم و غصہ مزید بڑھ گيا ہے۔