مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مختلف شہروں میں شامی فوج کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے سلفی وہابی دہشت گردوں میں عرب ممالک کے علاوہ یورپی ممالک کے دہشت گرد بھی شامل ہیں جن میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے سلفی وہابی دہشت گرد بھی ہیں شامی فوج کی تازہ کارروائیوں میں 90 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں برطانوی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔حلب میں فوج نے دہشتگرد گروپوں کی بیرکوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،شامی لڑائی میں شامل 18سالہ برطانوی دہشت گردمارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 28 دہشت گرد حلب میں ،15 دہشت گرد دمشق کے مضافات میں ،13 دیرالزورمیں،12 حمص میں ،4 ادلب میں ،2 داریا میں جبکہ حما اور لاذقیہ میں ایک ایک دہشت گرد مار ا گیا۔ ادھر شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حلب میں فوج نے دہشتگرد گروپوں کی بیرکوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی لڑائی میں شامل ایک 18 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی دہشت گرد بھی مارا گیا جبکہ اس کا 16 سالہ بھائی زخمی ہوگیا‘ عبداللہ کے والد نے بتایا کہ ان کا تیسرا بیٹا 20 سالہ عمر بھی شام میں ہے لیکن وہ محفوظ ہے حکام کے مطابق 18 سالہ عبداللہ دیغائیس چند ہفتوں قبل برطانیہ سے شامی لڑائی میں حصہ لینے کیلئے پہنچا تھا جو لڑائی کے دوران مارا گیا۔ 18 سالہ عبداللہ دیغائیس کا تعلق انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقے برائیٹون سے ہے۔ دنیا بھر کے سلفی وہابی اسرائیل کو مضبوط بنانے اور شام کو کمزور کرنے کی خاطر لڑ رہے ہیں جنھیں سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل اور ترکی و قطر کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2014 - 12:51
مہر نیوز/ 19 اپریل / 2014 ء :شام کے مختلف شہروں میں شامی فوج کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے سلفی وہابی دہشت گردوں میں عرب ممالک کے علاوہ یورپی ممالک کے دہشت گرد بھی شامل ہیں جن میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے سلفی وہابی دہشت گرد بھی ہیں شامی فوج کی تازہ کارروائیوں میں 90 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں برطانوی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔