مہر نیوز/ 4 اپریل / 2014 ء : پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے ناراض ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکرکے پاس جمع کروادیئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے ناراض ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکرکے پاس جمع کروادیئے ہیں۔

ناراض ارکان کا گروپ عمران خان کواپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی جاوید نسیم کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کاگروپ پارٹی کے قائد عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کرائے ہیں اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ متحد رہنے کا حلف اٹھایاہے۔ ان کے مطابق گروپ 14 ارکان اسمبلی پرمشتمل ہے جن میں ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد قریشی، ایم پی اے قربان علی، جاوید نسیم، ارباب جہانداد، محمود خان، ادریس خان، گل صاحب خٹک، شاہ محمد، شاہ فیصل، ضیاء اللہ بنگش، ڈاکٹر امجد، عزیراللہ جان، زاہد درانی اور سردار ادریس شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے ایجنڈے میں کرپٹ وزراء کو بے دخل کرنے، پارٹی منشور پر عمل اور غیرمتعلقہ لوگوں کی حکومت میں مداخلت روکنا شامل ہے۔