مہرخبررساں نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں احتجاج کرنے والی نرسوں پرپولیس کے تشدد کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں نےہڑتال کردی ہے۔ راولپنڈی کے الائیڈ اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال کی ایمرجنسی میں نرسوں نے کام چھوڑ دیا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ملتان میں 5روز سے نرسوں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہے ،نرسوں کی ہڑتال کے خلاف چلڈرن کمپلکس میں مریضوں کے لواحقین نے بھی احتجاج کیا ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے نرسوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔فیصل آباد کے سول ،الائیڈ اسپتال اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں نرسوں نے او پی ڈیز میں ہڑتال کر رکھی ہے اورکچھ دیر کیلیے اسپتالوں کے باہر دھرنا بھی دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ وہاڑی اور بھکر میں بھی نرسوں نے احتجاج کیا ۔ ڈسڑکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال بہاولنگر اور بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال میں نرسوں نے اسپتالوں کے باہر دھرنے دیئے۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں میں نرسوں کی ہڑتال جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2014 - 12:35
مہر نیوز/ 15 مارچ / 2014 ء :پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں احتجاج کرنے والی نرسوں پرپولیس کے تشدد کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں نےہڑتال کردی ہے۔