مہر نیوز/ 22 فروری/ 2014 ء :امریکی صدر باراک اوبامہ اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

مہر خبررساں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بیجنگ میں امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔چینی نائب وزیرخارجہ ژانگی سوئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی واشنگٹن میں تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔تبت کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکہ کو چین کے اندرونی معاملے میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔