مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے نویں سربراہی اجلاس کے ضمن میں سات اسلامی ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا ہے ۔ حسن روحانی نے ان ملاقاتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو ترجیحی بنیادوں پرفروغ دینے کا خواہاں ہے۔حسن روحانی سے ترکی، پاکستان اور ملائشیا کے پارلیمانی سربراہان نے بھی ملاقات کی ۔ ایرانی صدر نے پاکستانی اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی میں جاری دہشت گردی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی سے پاکستانی عوام کے علاوہ اس کے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہیں لہذا پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدام عمل میں لائے۔ صدر روحانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایران پاکستان کو تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور علاقائي ممالک ملکر دہشت گردی کی لعنت اور دہشت گردوں کے حامیوں پر قابو پاسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد، اسلام کی آڑ میں اپنے باطل عقائد عوام کے سر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کو اسلام ، مسلمانوں اور اسلامی شریعت کے ساتھ ذرا برابر ہمدردی نہیں ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2014 - 19:45
مہر نیوز/ 18 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے نویں سربراہی اجلاس کے ضمن میں سات اسلامی ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا ہے ۔