مہر نیوز/ 9 فروری/ 2014 ء :امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے ایرانی جنگی جہاز کی امریکی سواحل کی طرف روانگی پر مبنی خبر کے بارے میں تردید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یقین نہیں ہے کہ ایران اپنے جنگی جہاز امریکی سواحل کی طرف روانہ کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگن   کے ایک اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر ایٹارٹاس کے ساتھ گفتگو میں ایرانی بحری جنگی جہاز کی امریکی سواحل کی طرف روانگی پر مبنی خبر کے بارے میں تردید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کو یقین نہیں ہے کہ ایران اپنے بحری جنگی جہاز امریکی  سواحل کی طرف روانہ کرےگا لہذا امریکہ کو اس سلسلے میں کوئی تشویش بھی نہیں ہے ایک سال قبل ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران عنقریب امریکی سواحل کے قریب بین الاقوامی سمندر میں اپنی بحری جنگی  کشتیاں تعینات کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق،ایران نے اپنی بحریہ کے جنگی جہاز خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کے جواب میں  امریکی سواحل کے قریب بین الاقوامی سمندر میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے بعض امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کو بھی بین الاقوامی سمندر میں اپنے بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کا حق حاصل ہے۔