اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2014 - 17:08

مہر نیوز/14جنوری /2014ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف لبنان کا دورہ مکمل کرکے عراق پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف لبنان کا دورہ مکمل کرکے عراق پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردوں اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری عنقریت تہران کا دورہ کریں گے۔ دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عراق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن روناہ ہوجائیں گے۔