مہر نیوز/2 جنوری / 2014 ء: کراچی میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو سلفی وہابی طالبان دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہکراچی میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو سلفی وہابی طالبان دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں چھاپا مارا گیا، جہاں ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت سعداللہ اور اعظم محسود کے نام سے کی گئی ہے۔ہلاک ہونے والے طالبان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ ولی الرحمان گروپ سے بتایا گیا ہے، جو گذشتہ سال جون میں ہلاک ہوگئے تھے، کراچی میں ان کا گروپ کئی علاقوں میں سرگرم ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور جعلی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ طالبان دہشت گردوں کا تعلق سلفی وہابی گروپ سے ہے جنھیں سعودی عرب سے امداد مل رہی ہے۔