مہر نیوز/16 دسمبر /2013ء: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں مزید 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں مزید 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے بعد بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں پْرتشدد واقعات میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہنگاموں کے دوران حکمراں جماعت کے حمایتیوں کے گھروں کو آگ بھی لگائی گئی، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہنگاموں کے خلاف کریک ڈاوٴن کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔