مہر نیوز/7 دسمبر /2013ء: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو 15 رکنی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو 15 رکنی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔ سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا، تاہم شام میں دہشت گردی کی حمایت  نہ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر سعودی عرب  نے احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔ اردن کے ساتھ چار اور ممالک دو سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب کئے گئے جن میں چاڈ، نائیجیریا ،چلی اور لتھوانیا شامل ہیں۔