مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے اخبار الوطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ مشرقی الغوطہ میں القاعدہ سے وابستہ 600 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ القلمون علاقہ سے کئی ہزار دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق القلمون علاقہ سے دہشت گرد فرار ہوکر لبنان کی سرحد کے قریب علاقہ عریسال پہنچ گئے ہیں۔
الوطن کے مطابق شامی فوج نے القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 600 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج نےمشرقی الغوطہ سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا مکمل عزم کررکھا ہے اب تک اس علاقہ میں 600 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے سعودی عرب شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ لیکن سعودی عرب خود شام کو القاعدہ کا مدفن بنانا چاہتا ہے۔