مہر نیوز/26 اکتوبر/2013ء:شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی ایرانی حکام کے ساتھ شام اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی  ایرانی حکام کے ساتھ شام اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔اخضر ابراہیمی آج سہ پہر کو ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔ اخضر ابراہیمی اس  ملاقات میں جنیوا 2 کانفرنس کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اقوام متحدہ کے نمائند تہران سے پہلے مصر، کویت اورعراق کا دورہ کرچکے ہیں اور ایران کے بعد وہ شام اور لبنان کا دورہ بھی کریں گے۔