مہر نیوز/11 اکتوبر/2013ء:پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ اس سے قبل انہوں نے آج سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ یہ درخواست لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون رشید نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزارت داخلہ کو پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی جائے۔جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔