مہر نیوز/ 30 ستمبر/2013ء: پاکستانی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 12 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 12 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔اب پٹرول کی نئی قیمت113 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے ،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ڈیزل کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہوگی۔لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے81پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے24پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔