مہر نیوز/ 24 ستمبر/2013ء: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے شام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو علاقائی ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے دہشت گردوں کو حوصلے بلند ہوں گےجو عالمی امن و سلماتیکے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے شام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو علاقائی ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے دہشت گردوں کو حوصلے بلند ہوں گےجو عالمی امن و سلماتیکے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔

روسی صدر نے سوچی میں سکیورٹی ادارےکے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ایک ملک سے دوسرے ملک میں رفت و آمد ایک حقیقت ہے جس سے ہمارے مفادات خطرے میں ہیں پوٹین نے کہا کہ عراق میں گذشتہ دو دنوںمیں ہوناک بم دھماکے ہوئے ہیں جنمیں درجنوں بےگناہ افراد مارے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بعض ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت اور بعض دیگر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ قابل قبول نہیں اور امریکہ کی متضاد پالیسی سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔