مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج نیویارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ خاویر سولانا، شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی اور اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔