مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو رپورٹ پیش کی۔جان کیری نے اس ملاقات میں مشرق وسطی کے سازشی مذاکرات کے بارے میں بھی اسرائیلی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2013 - 21:42
مہر نیوز/ 15 ستمبر/2013ء: شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہیں۔