مہر نیوز/5 ستمبر/2013ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہید آیت اللہ سعیدی کی ہمسر اور قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہید آیت اللہ سعیدی کی ہمسر اور قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین  سید محمد سعیدی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حجۃ الاسلام جناب آقای حاج سید محمد سعیدی دامت توفیقاتہ

جنابعالی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر آپ کو ، آپ کے محترم برادران اور بیت شہید آیت اللہ سعیدی ، اسی طرح حضرات طباطبائی اور تمام پسماندگان کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت و مغفرت  اور رضوان الہی اور داغدار خاندان کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

13 شہریور/ 1392