مہر نیوز/24 اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام میں دہشت گردوں کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خود کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار رہا ہے اور ایران ، شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام میں دہشت گردوں کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خود کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار رہا ہے اور ایران ، شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام اور مصر کے واقعات کے پیچھے امریکہ اور اسرآئیل کا ہاتھ نمایاں ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اختلاف ڈالنے کے بجائے غیر علاقائي مستبد اور ظالم طاقتوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مصر اور شام کے دردناک واقعات سے اسرائيل اور امریکہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور امت مسلمہ ان واقعات سے درد و رنج کا شکار ہے۔حسن روحانی نے علاقائي عوام پر زوردیا کہ وہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں  کے شوم منصوبوں سے آگاہ اور ہوشیار رہیں۔