مہر نیوز/22 اگست /2013ء: روس نے عربی اور مغربی ممالک کی جانب سے مصر کے ہولناک واقعات اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی شکست کو چھپانے کے لئے شام کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزينڈر لوکوشویج  نے عربی اور مغربی ممالک کی جانب سے مصر کے ہولناک واقعات اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی شکست کو چھپانے کے لئے شام کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قراردیا ہے۔ روسی ترجمان کے مطابق ادھر اقوام متحدہ نے حلب میں کیمیاوی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیق کا عمل شروع کیا اور ادھر مغربی اور عربی میڈيا نے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ، روس کے مطابق شامی حکومت نے کبھی نہ ایسا کیا اور نہ ہی شامی حکومت ایسا کرےگی روسی ترجمان نے کہا کہ کوئي بھی حکومت اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کی موجودگی میں ایسا کام نہیں کرسکتی ۔ واضح رہے کہ عربی اور مغربی میڈيا نے آج ایک بے بنیاد خبر میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ شامی فوج نے شامی شہریوں پر کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں جس میں کئی سو شامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شامی حکومت مغربی اور عربی دہشت گردوں سے اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی لڑائی لڑ رہی ہے شام کے بارے میں مغربی اور عربی میڈيا کے پروپیگنڈے اس سے پہلے بھی بے بنیاد اور جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں۔ ادھر شامی وزیر اطلاعات اور نشریات عمران الزعبی  نے بھی بعض عربی اور مغربی میڈيا کی اس خـبر کو جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قراردیا ہے۔