مہر نیوز/9 اگست /2013ء: امریکی ریاست ٹیکساس میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈیلا س کے مضافاتی علاقے میں دونوں واقعات پیش آئے ہیں ، فائرنگ کے دوران 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈیلس پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،فائرنگ کے دونوں واقعات کے درمیان تقریبا 15 منٹ کا وقفہ تھا۔