مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب آجایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي جس میں شرکت کے لئے 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ تہران پہنچ گئے ہیں۔کل رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک شاندار تقریب میں منتخب صدر حسن روحانی کے تقرر نامہ پر دستخط کئے اور حسن روحانی کو ایران کا ساتواں صدر مقرر کیا صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج باقاعدہ طور پرایرانی پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔اطلاعات کے مطابق اس تقریب سے تینوں قوا کے سربراہان خطاب کریں گے اور یہ تقریب 90 منٹ تک جاری رہےگی۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف زرداری سمیت کئي ممالک کے صدور تہران پہنچ گئے ہیں ۔ صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ تہران پہنچ گئے ہیں جن میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ خاویر سولانا بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 اگست 2013 - 14:18
مہر نیوز/4اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب آج ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي جس میں شرکت کے لئے 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ تہران پہنچ گئے ہیں۔