مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے فلسطینوں کے ساتھ صہیونیوں کے سازمشی مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے قابل نہیں ہے کیونکہ اسرائيلی حکومت امن پسند حکومت نہیں بلکہ جنگ طلب حکومت ہے۔ ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ امن کوششوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی امن کوششیں فلسطینیوں کے حق میں نہیں بلکہ اسرائيل کے حق میں ہیں اور امریکہ مسئلہ فلسطین میں جانبدار ملک ہے اور جانبدار ملک ثالثی کا کردار ادا نہیں کرسکتا ہے۔ سید عباس عراقچي نے کہا کہ ماضی کے تجربات سامنے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ امریکہ بھی فلسطینی عوام کی مشکلات کو دوچنداں کرنے میں برابر کا شریک ہے انھوں نے کہا کہ امریکی سازشی مذاکرات نہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں اور نہ اب ان کے کامیاب ہونے کی توقع ہے کیونکہ ان مذاکرات میں فلسطینی عوام کے حقوق کو کبھی بھی مد نظر نہیں رکھا گيا انھوں نے کہا کہ امریکہ بعض عرب ممالک کے لئے قابل اعتماد ہوسکتا ہے لیکن مسلمانوں کے لئے قابل اعتماد ملک نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے سکیورٹی کونسل کی کئی قراردادیں اسرائیل کے حق میں ویٹو کی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اسرائيل کا حامی ، اتحادی اور جانبدار ملک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جولائی 2013 - 18:53
مہر نیوز/21 جولائی/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینوں کے ساتھ صہیونیوں کے سازمشی مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے قابل نہیں ہے کیونکہ اسرائين امن پسند حکومت نہیں بلکہ جنگ طلب حکومت ہے۔