مہر نیوز/2 جولائی /2013ء: افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں نیٹو کمپاوٴنڈ پر خودکش حملہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں نیٹو کمپاوٴنڈ پر خودکش حملہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ نیٹوکوسامان سپلائی کرنے والی فرم پر ہوا ہے۔ حملے میں متعدد افراد کےزخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔