مہر نیوز/27 جون /2013ء: امریکہ نے شام میں لڑنے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی پہلی کھیپ اردن بھیج دی ہے جہاں سےیہ ہتھیار شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو روانہ کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں لڑنے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی پہلی کھیپ اردن بھیج دی ہے جہاں سےیہ ہتھیار شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو روانہ کئے جائیں گے۔ امریکی حکام نے اس خـر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہتھیار درمیانہ درجے کے دہشت گردوں کو دیئے جائیں گے۔ امریکہ  سعودی عرب۔ ترکی ، قطر اور بعض دیگر ممالک شام کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں لیکن انھیں دو سال میں کوئی کامیابی نہیں ملی کیونکہ شامی عوام اپنی حکومت کا دفاع کرنے کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں اور شامی عوام اپنے فوجیوں کی ہر محاذ پر مدد کررہے ہیں۔ شام میں عرب ممالک اور ترکی  کے سلفی دہشت گردوں کے علاوہ یورپی مالک کے سلفی وہابی دہشت گرد بھی لڑ رہے ہیں۔