مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں جی 8 اجلاس سے پہلے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔ لندن میں ہزاروں افراد نے جی 8 اجلاس کے خلاف احتجاج ریلی نکالی۔مظاہرین برٹش پیٹرولیم کے ہیڈکواٹر کے باہر جمع ہوئے اور کچھ نے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کورپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2013 - 11:04
مہر نیوز/12 جون /2013ء:لندن میں جی 8 اجلاس سے پہلے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔