مہر نیوز/28 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایران کی مداخلت کے سلسلے میں یمنی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے یمن میں ایران کی مداخلت کے سلسلے میں یمنی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یمنی وزیر خارجہ یمنی عوام کی نہیں بلکہ یمن کی معزول حکومت کی ترجمانی کررہے ہیں ایرانی ترجمان نے کہا کہ یمنی وزير خارجہ کو یمن میں امریکی مداخلت اور امریکی ڈرون حملے نظر نہیں آتے اور وہ عوامی توجہ کو منحرف کرنے کے لئے ایران کی طرف انگلی اٹھارہے ہیں ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران یمنی عوام کے اتحاد اور انسجام اور پیشرفت اور ترقی کا خواہاں ہے۔