مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوجیوں اور القاعدہ دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں کم سےکم 7 عراقی فوجی اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراقی فوجی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد سے تقریبا2 سو کلومیٹر شمال میں واقع قصبے الحویجہ میں فوج اور دہشت گردوں میںجھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 7فوجی اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2013 - 17:41
مہر نیوز/23 اپریل /2013ء: عراقی فوجیوں اور القاعدہ دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں کم سےکم 7 عراقی فوجی اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔