مہر نیوز/6 اپریل /2013ء: امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے دھمکی آمیز بیان بازی کے پیش نظر کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے دھمکی آمیز بیان بازی کے پیش نظر کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اگر شمالی کوریا میزائل فائر کرتا ہے تو امریکہ کو حیرت نہیں ہوگی، جب کہ امریکی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ شمالی کوریا کی طرف سے دھمکیاں ایک خاص جانے پہچانے انداز کے مطابق ہیں۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل کی منتقلی کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے یہ جارحانہ قدم کے بجائے کوئی میزائل تجربہ ہو۔ امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پہلے دھمکیاں دیتا ہے اور پھر بات مان جاتا ہے لہذا شمالی کوریا کی دھمکیوں میں کوئی وزن نہیں ہے۔