مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب میں کیمیاوی مواد کے حامل میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں 15 بے گنا شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح شامی دہشت گردوں نے صوبہ حلب میں میزائل حملہ کیا ہےشام کے سرکاری خبر رساں ادارے ثناء نیوز کے مطابق صوبہ حلب کے علاقے خان الاصل میں شدت پسندوں کے اس حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ ، سعودی عرب، اسرائيل ، قطر، ترکی ، فرانس اور برطانیہ شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔