مہر نیوز-12جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کےنامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد پاکستان میں مذھبی کشیدگی پھیلانا اور شیعہ و سنی مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالنا ہے۔ترجمان نے شہداء کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کی مذمت کی ہے۔