مہر نیوز/ 10 جنوری/ 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام میں مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں اغواکئے گئے ایرانی زائرین کی آزادی کے سلسلے میں قطر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام میں  مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں اغواکئے گئے ایرانی زائرین کی آزادی کے سلسلے میں قطر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر اعظم و وزير خارجہ شیخ حمد بن جاسم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے قطر کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں کہا کہ وہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے اور اس دورےمیں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔