اجراء کی تاریخ: 29 دسمبر 2012 - 12:29

مہر نیوز/ 29 دسمبر/ 2012ء: چین میں منی بس گہری کھائی میں گرنے سے 5 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں منی بس گہری کھائی میں گرنے سے 5 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئےہیں ۔ جنوبی چین میں دھند کے باعث منی بس پہاڑی علاقے میں 50 میٹر گہرائی میں جا گری۔ جس میں 5 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 9 سیٹوں کی گنجائش والی منی بس میں 20 افراد سوار تھے۔