مہر خبر رساں ايجنسي كے نامہ كي رپورٹ كے مطابق وزير خارجہ جناب كمال خرازي نے جمہوري اسلامي ايران كي طرف سے مظلوم فلسطيني عوام كي مكمل حمايت كا اعادہ كيا ہے انھوں نےتہران ميں متعين اسلامي ملكوں كے سفيروں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ صيہونيوں كي طرف سے مسجد الاقصي كو لاحق خطرات كے پيش نظر اسلامي كانفرنس ( او آئي سي) كے ركن ممالك كو چاہيے كہ اپنا فوري اور مناسب رد عمل ظاہر كريں
وزير خارجہ نے كہا كہ مسجد الاقصي كي بے حرمتي كے لئے بعض شدت پسند اسرائيلي تنظيموں كو جمع كرنا ايك منصوبہ بند سازش كے تحت ہے اور فلسطينيوں كے خلاف صيہونيوں كي يہ پہلي اور آخري سازش نہيں ہے بيت المقدس مسلمانوں ، عيسائيوں اور ديگرمذاہب كے ماننے والوں كے لئے ہميشہ اہم اور محترم رہا ہے اور اس سلسلے ميں اسلامي كانفرنس تنظيم ( او آئي سي) كو اپني ذمہ دارياں اچھي طرح نبھانا چاہيے
اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2005 - 11:27
مسجد الاقصي كو لاحق خطرات كے پيش نظر اسلامي كانفرنس ( او آئي سي) كے ركن ممالك كو چاہيے كہ اپنا فوري اور مناسب رد عمل ظاہر كريں