مہر نیوز/18 ستمبر2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے جو 24 گھنٹے سے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ڈرون طیارہ جنگی اور جاسوس دونوں مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسے ڈرون طیاروں کی تیاری میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرون طیارہ سدید میزائل ساتھ لیجانے اور اپنے ہدف کو دور سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران نے دفاع کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے 2010ء میں ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے جاسوس طیارہ کرار کا تجربہ کیا تھا اور یہ طیارہ راکٹ و میزائل اور بم ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔