مہر نیوز/ 24 جولائی /2012ء: اسرائیل نے عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے لبنانی فضائی حدود کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الانتقاد سائٹ کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے لبنانی فضائی حدود کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے علاقہ جزين ، اقلیم التفاح  اور الشوق ک ی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف وزرزی کررہا ہے جبکہ لبنانی حکومت اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں کئی بار شکایت بھی کرچکی ہے۔