مہر نیوز،28 مئی 2012ء : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تجارتی سینٹر میں آگ لگنے 13 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی خبرساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تجارتی سینٹر میں آگ لگنے 13 بچوں سمیت  19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ قطر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ دوحہ کے ایک تجارتی سینٹر  میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 13 بچے 4 چار ٹیچر اور آگ بجھانے والے عملے کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔