مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پيپلز پارٹي جرمني کے قائم مقام صدر سيد ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پيپلز پارٹي کے باني قائد ذوالفقار علي بھٹو کو انصاف نہيں مل سکا، پارٹي وائس چيئرمين، پارليمنٹ کے پہلے متفقہ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني کو انصاف کيسے مل سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ پيپلز پارٹي عدليہ کا احترام کرتي ہے مگر پيپلز پارٹي کو کبھي انصاف نہيں ملا مگر پھر بھي پيپلز پارٹي اپنے مقدمات کاعدالتوں ميں سامنا کرتي ہے. عدالت سے نہيں لڑتي جس طرح کي دوسري طرف مثاليں ہيں. انہوں نے آخر ميں کہاپيپلز پارٹي کي قيادت اور اس کے کارکنوں نے ہميشہ جمہوريت کو پاکستان ميں مضبوط کرنے کيلئے بيش بہا قربانياں دي ہيں.اب بھي پيپلز پارٹي کي قيادت جمہوري طاقتوں کو ساتھ لے کر چل رہي ہے اور پاکستان کے مسائل حل کر رہي ہے. مگر جمہوريت دشمن آج بھي سازشوں ميں مصروف ہيں .
اجراء کی تاریخ: 28 اپریل 2012 - 19:05
مہر نیوز- 28 اپریل 2012ء: پيپلز پارٹي جرمني کے نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان پيپلز پارٹي کے باني قائد ذوالفقار علي بھٹو کو انصاف نہيں مل سکا، پارٹي وائس چيئرمين، پارليمنٹ کے پہلے متفقہ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني کو انصاف کيسے مل سکتا ہے.