مہر نیوز- 23 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تیونس روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تیونس  روانہ ہوگئے ہیں۔ علی ابکر صالحی تیونس کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ روابط اور بین الاقوامی و علاقائي مسائۂ پر تبادلہ خیال کریں گے۔تیونس کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بن علی کے زوال کے بعد کسی اعلی ایرانی سفارتکار کا تیونس کا یہ پہلا دورہ ہے۔