مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح نویں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے جس چالیس ملین سے زائد ایرانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ایران کے 31 صوبوں ميں پارليماني انتخابات کے لئے تقريبا تين ہزار پانچ سو اميدوار ميدان ميں ہيں جن ميں سے دو سو نوے افراد منتخب ہوکے پارليمنٹ ميں پہنچيں گے. ايران کے پارليماني انتخابات ميں 40 ملین 8لاکھ افراد اپنا حق رائے دہي استعمال کريں گے. پارليماني انتخابات کي کوريج کے لئے 1600 نامہ نگار موجود ہیں جن میں 350 غير ملکي نامہ نگار بھي شامل ہيں.غیر ملکی نامہ نگاروں میں جرمن، اٹلی، آسٹریا، اسپین، امریکہ، یوکرائن،برازیل، بلجیئم، ترکی، جمہوریہ چک ، روس، جاپان، فرانس، فن لینڈ، قطر، کینیڈا، جنوبی کوریا، کلمبیا، لبنان، اورنزوئلاکے نامہ نگار شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 مارچ 2012 - 10:46
مہر نیوز- 2 مارچ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج صبح نویں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے جس میں چالیس ملین سے زائد ایرانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔