مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ڈپٹی کمشنر محسن نائبی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کل نویں پارلیمنٹ کے لئے انتخابات منعقد ہوں گے جن کی کوریج 1600 ملکی اور غیر ملکی خبرنگار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہزار 300 ملکی نامہ نگار ہونگے جبکہ 350 غیر ملکی نامہ نگار انتخابات کے بارے میں خـبریں ارسال کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ غیر ملکی نامہ نگاروں میں جرمن، اٹلی، آسٹریا، اسپین، امریکہ، یوکرائن،برازیل، بلجیئم، ترکی، جمہوریہ چک ، روس، جاپان، فرانس، فن لینڈ، قطر، کینیڈا، جنوبی کوریا، کلمبیا، لبنان، اورنزوئلاکے نامہ نگار شامل ہیں۔جو اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں پارلیمنٹ کے انتخابات کے بارے میں خبریں ارسال کریں گے۔