مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزير اعظم ولاديمير پيوٹن کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ روسي ٹيلیوژن کے مطابق خفیہ سروس نے دو مشتبہ افراد کو حراست ميں ليا ہے جن پر ولاديمير پيوٹن کو انتخابات کے بعد ہلاک کرنے کي منصوبہ بندي کا شبہ ہے.خفیہ سروس کا کہنا ہے کہ يہ افراد يوکرائن کے شہر اوڈيسا ميں پيوٹن کے خلاف منصوبہ بندي کررہے تھے اور ماسکو ميں ان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے.مزيد بتايا گيا ہے کہ يہ افراد متحدہ عرب امارات سے ترکي کے راستے يوکرائن پہنجے تھے ۔ روس اور یوکرائن کے خفیہ اداروں نے ابھی اس بارے میں مکمل تفصیل نہیں بتائی ہیں، روسی ٹی وی کے مطابق 4 مارچ کے صدارتی انتخاب کے بعد ولادیمیر پیوٹن کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا گيا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2012 - 13:04
مہر نیوز-27 فروری 2012ء: روسی وزير اعظم ولاديمير پيوٹن کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔