مہر نیوز-9 فروری 2012ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 33ویں برسی اورختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سےعام عدالتوں اور فوجی و انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 761 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 33ویں برسی اورختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سےعام عدالتوں اور فوجی و انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے  761 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ لاریجانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی برسی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا کہ متعلقہ کمیشن نے761 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط  تشخیص دیئے جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔