مہر نیوز-13دسمبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے امریکہ کے حملہ آور جاسوس طیارے کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ اب ایران کی ملکیت اور اس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا ایران کا حق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع  میجر جنرل احمد وحیدی نے امریکہ کے حملہ آور جاسوس طیارے کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ اب ایران کی ملکیت اور اس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا اب ایران کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جاسوس طیارہ اعلی ٹیکنالوجی اور اہم توانائیوں کا مالک ہے  اور امریکہ کی سب سے اعلی علمی تحقیقات کا نتیجہ ہے جاسوسی اور علاقہ کی شناسائي اس کی اصلی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے طیارہ بنانے میں ایرانی ماہرین بہت بڑی اور عمدہ صلاحیت کے مالک ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت ایرانی ماہرین نے عمدہ ڈرون طیارے تیار کئے ہیں اور اس ٹیکنالوجی میں ہم دشمن سے کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران علم و ٹیکنالوجی کے بعض شعبوں میں دنیا کے پانچ اہم ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے وحیدی نے کہا کہ ایران نے یہ تمام پیشرفت اقتصادی پابندیوں کے سائے میں حاصل کی ہے اور دشمن کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کو ایران نے بالکل ناکام بنادیا ہے دشمن کی طرف سے اقتصادی پابندیاں ایران کی پیشرفت و ترقی میں اہم ثابت ہوئی ہیں۔