مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ میں اقوام متحدہ نے شام کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔ العربیہ شام مخالف گروہ کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ سعودی عرب ، اسرائیل اور قطر متحد ہوگئے ہیں اقوام متحدہ میں 122 ووٹوں سے شام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک شام میں دہشت گرد گروپ کی مدد کررہے ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2011 - 22:10
مہر نیوز- 22 نومبر 2011ء:امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ میں اقوام متحدہ نے شام کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔