مہر نیوز- 2 نومبر 2011ء: رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کےاسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 13 آبان سامراجی طاقتوں سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے آج حسینیہ امام خمینی(رہ) میں  ملک بھر کےاسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا سلسلہ ان کی نابودی تک جاری رہےگا